پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی میں اضافہ، قیمتیں برقرار
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی میں اڑھائی روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد یہ لیوی 2 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 5 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافہ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر لاگو ہوگا، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی الحال برقرار رکھی گئی ہیں اور اس اضافے کا عوامی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ لیوی میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اس اضافے کو پٹرولیم لیوی میں کمی کر کے ایڈجسٹ کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔



Leave A Comment