کشمیر کی شناخت پر حملہ ناقابلِ قبول، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: مریم نواز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کی شناخت، حقوق اور مستقبل پر حملہ تھا جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر اصولی مؤقف رکھتے آئے ہیں اور پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
_2026_08_05_09_49_13_74783230.jpg)


Leave A Comment