بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور یکطرفہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات متنازع علاقے کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود بین الاقوامی تنازعات میں شامل ہے اور اس کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا چاہیے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رائے شماری اقوام متحدہ کی نگرانی میں سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کرائی جانی چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سرکاری نقشوں میں بھی جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ ظاہر کیا گیا ہے، اس لیے بھارت کے نام نہاد سرکاری نقشوں اور یکطرفہ خودمختاری کے دعووں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، جبکہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ ہے


_2026_09_11_10_56_12_45646904.jpg)
Leave A Comment