قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں انہیں انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جذبے کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار وطن کی نعمت سے سرفراز کرنے والے اس عظیم رہنما کی یاد میں آج کا دن غم کے ساتھ ساتھ قومی عزم کی تجدید کا دن بھی ہے۔ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے محمد علی جناحؒ نے اپنی بے مثال سیاسی بصیرت، تدبر اور اصولی سیاست کے ذریعے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب سچ کر دکھایا۔ شدید علالت کے باوجود دن رات محنت کرتے ہوئے انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد کراچی کو ملک کا پہلا دارالحکومت منتخب کیا۔ قیامِ پاکستان کے صرف 13 ماہ بعد 11 ستمبر 1948ء کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے قائد اعظم کا دیا ہوا زریں اصول "اتحاد، ایمان، اور تنظیم" آج کے درپیش چیلنجز کا واحد اور جامع حل ہے۔ قائد کے نظریات اور پیغام پر سچے دل سے عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک مضبوط، پائیدار اور باوقار ریاست بنایا جا سکتا ہے
_2026_09_11_10_56_12_45646904.jpg)


Leave A Comment