پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی خریداری میں بھاری دلچسپی دیکھی گئی، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 188,264 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
مارکیٹ سیشن کے دوران سرمایہ کاروں نے خاص طور پر بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں خریداری کو ترجیح دی، جس سے مجموعی طور پر کاروبار کو تقویت ملی۔ پی ایس ایکس کا مثبت اختتام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سرمایہ کار دلجمعی کے ساتھ مارکیٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج کے مثبت رجحان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ سیشن کے دوران متعدد اہم اسٹاک بھی سبز نشانات کے ساتھ بند ہوئے۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوئی تھی، جس سے اسٹاک مارکیٹ کے تیز رفتار رجحان میں مسلسل بہتری دیکھی گئی
_2026_01_23_19_28_27_87815099.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment