پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاروبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے روز کھیل میں پاکستان کے باؤلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی، محمد علی نے 4 جبکہ محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 311 رنز پر آؤٹ کیا۔

بیٹنگ میں پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 88 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ابھی تک وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ سلمان علی آغا بغیر کسی رن کے ناٹ آؤٹ ہیں۔ دیگر بیٹرز میں امام الحق 63، بابر اعظم 23 اور اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 112 رنز درکار ہیں، جبکہ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار