ایشیا اردو

 

وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں تمام پی ایس او اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ہڑتال کے اعلان پر ترجمان ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ آئل سپلائی کے لیے ٹینکروں کوروانہ کردیا گیا ہے اس لئے کل ملک بھرمیں تمام پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔
ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے ذریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔
وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کل ملک بھر میں تمام پی ایس او اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے، آئل سپلائی میں مستعدی کےلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے، آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
قبل ازیں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول پمپ مالکان کو کل صبح (25 نومبر) چھ بجے سے فروخت بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی ہڑتال ہوگی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اُن کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے-حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کوئی عملددرآمد نہیں کیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار