Muhammad Aurangzeb نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں توانائی کی فراہمی اور عالمی منڈی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں اور سپلائی چین مستحکم ہے۔

وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ مارچ اور اپریل کے دوران پیٹرول لے کر آنے والے جہازوں کی آمد کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے، جس سے آئندہ ہفتوں میں رسد کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر Muhammad Aurangzeb نے ہدایت کی کہ ملکی ریفائنریاں اپنی مکمل استعداد کے مطابق کام جاری رکھیں تاکہ مقامی پیداوار برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور بدلتی جغرافیائی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار