وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برطانیہ کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی مشیر نے علاقائی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔

برطانوی حکام نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی اشتراک کو وسعت دینے میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار