وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۸۱ ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایک اعلٰی سطح کے وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ۲۵ ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام رکن ممالک کے سربراہان اور نمائندوں کے سامنے پاکستان کا مکمل اور واضح نقطۂ نظر پیش کریں گے۔
اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم خطے کی صورتِ حال، علاقائی امن اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر پاکستان کا اصولی موقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔ وہ مذاکرات، مؤثر سفارت کاری اور دیرینہ تنازعات کے پُر امن حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کے سفارتی و ثالثی کردار کو نمایاں کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ اور حاد مسائل کے فوری حل کی طرف مبذول کرائیں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے کی ترجیحات میں عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے مثال قربانیاں اور موجودہ عالمی معاشی چیلنجز پر ملکی ترجیحات کا پیش کیا جانا شامل ہے۔ نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے علاوہ اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔



Leave A Comment