مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز، جلسے کی تیاریاں مکمل
Pakistan Muslim League (N) نے آزاد جموں و کشمیر میں اپنی انتخابی مہم کے باضابطہ آغاز کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔
پارٹی قائد Nawaz Sharif اور وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی Muzaffarabad آمد کے پیش نظر سکیورٹی، انتظامی اور استقبالیہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
مرکزی جلسے کے لیے اسٹیج اور پنڈال بھی مکمل تیار کر لیا گیا ہے، جہاں پارٹی قیادت خطاب کرے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور Rana Sanaullah، وفاقی وزیر امور کشمیر Amir Muqam اور پنجاب کی سینئر وزیر Marriyum Aurangzeb نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔
رہنماؤں نے پنڈال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور منتظمین سے انتظامات پر بریفنگ لی۔
کارکنوں نے قیادت کی آمد پر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے جلسے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
_2026_07_21_09_52_01_91689274.jpg)


Leave A Comment