نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 3 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق شدید گرمی اور متوقع بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات شامل ہیں۔

انتظامیہ نے ان علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع حکام کو دیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار