پری مون سون بارشوں کا آغاز، مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، ژالہ باری اور نشیبی علاقے زیرِ آب
پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا لیکن کئی مقامات پر مسائل بھی پیدا ہوئے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ اٹک اور گردونواح میں بھی بادل خوب برسے۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
ایبٹ آباد اور اس کے اطراف میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے نظامِ زندگی متاثر کیا۔ گرلز ڈگری کالج کے قریب ایک درخت گرنے سے ایک ریڑھی بان شدید زخمی ہو گیا۔
دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، کرک، ہری پور، غازی اور خانپور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کئی مقامات پر سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
_2026_06_18_06_33_36_29681701.jpg)


Leave A Comment