صدرِ مملکت کی 4 اہم بلوں کی منظوری، مختلف شعبوں میں اصلاحات کی راہ ہموار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے چار اہم ترمیمی بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق ان بلوں کا مقصد مختلف شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔
منظور کیے گئے قوانین میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں، جن کا تعلق ہوابازی کے شعبے سے ہے۔
اس کے علاوہ مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حد بندی سے متعلق (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 بھی منظور کیے گئے ہیں، جو مالی نظم و ضبط اور تعلیمی و ادبی اداروں کی بہتری کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
_2026_06_17_09_26_21_67270608.jpg)


Leave A Comment