وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہےگا اور ہنگامی طور پر ‏افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر متقی کی قیادت میں وفد نے ‏ملاقات کی جس میں افغانستان اور خطےکی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خزانہ، صنعت وتجارت کےقائم مقام وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان کاافغان عوام کی ‏مدد جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن،مستحکم، خودمختار اور خوشحال افغانستان پاکستان ‏کے مفاد میں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسداددہشت گردی، افغان عوام کےحقوق اور جامع حکومت سےافغانستان مستحکم ہوگا ‏افغان حکومت کودنیاکیساتھ رابطہ،مثبت اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔ ‏
وزیراعظم نے افغانستان کے منجمداثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ‏افغان عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہنگامی طور پرخوراک اور امداد فراہم کرےگا افغان بھائیوں کی درخواست ‏پر بھارتی گندم افغانستان لے جانے پر غور کریں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار