پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال کرلی۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 176,975.67 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ یکم ستمبر کو ابتدائی کاروبار میں مارکیٹ نے مثبت رجحان اختیار کیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا اور دستیاب تازہ اعداد و شمار کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 177,253 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا
_2026_09_01_11_13_55_52835324.jpg)
_2026_09_10_11_52_33_17931124.jpg)

Leave A Comment