کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 938 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 48 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 81 ہزار 158 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 76 ہزار 110 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 4.22 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 205 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 247 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 882 ارب روپے کی سطح پر آگئی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار