ناراض ارکان سے رابطہ ختم، تحریک انصاف کا اندرونی نظم و ضبط سخت کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ناراض ارکان سے مذاکراتی عمل روک دیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی کی پارلیمانی و سیاسی رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان ارکان سے رابطہ نہ کیا جائے جو پارٹی معاملات کو میڈیا پر لے کر آئے یا اندرونی اختلافات کو عوامی سطح پر بیان کریں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جو ارکان اپنے مسائل یا شکایات رکھتے ہیں، انہیں پارٹی کے اندرونی فورمز پر سنا جا رہا ہے اور ان کے مسائل مناسب طریقے سے حل کیے جائیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے دباؤ ڈالنے یا پارٹی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی کوشش کرنے والوں کو کسی قسم کی اہمیت نہیں دی جائے گی۔
_2026_06_11_09_09_58_61789726.jpg)


Leave A Comment