لاہور: محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے تفصیلی سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے موزوں وقت وسط فروری سے 31 مارچ تک ہے۔ خاص طور پر ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے اضلاع میں یہ فصل زیادہ بہتر پیداوار دیتی ہے۔

محکمہ کی سفارش ہے کہ اگیتی کاشت کے لیے صرف ٹرپل جین اقسام کے تصدیق شدہ بیج استعمال کیے جائیں۔ غیر ٹرپل جین اقسام پر گلا ئفوسیٹ کا سپرے کرنے سے پودے مر سکتے ہیں، جبکہ یہ سپرے جڑی بوٹی مارزہر اور ٹینڈے، خصوصاً گلابی سنڈی، کے خلاف مؤثر ہے۔

پودوں اور قطاروں کے درمیان باہمی فاصلہ 2.5 فٹ اور پودوں کے درمیان 1.5 سے 2 فٹ ہونا چاہیے۔ چوکا لگاتے وقت فی چوکا 4 سے 5 بیج استعمال کیے جائیں۔ ڈرل کاشت کے لیے 2 تا 3 کلوگرام بیج فی ایکڑ زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور ضرورت کے مطابق 10 فیصد اضافی بیج تیار رکھیں تاکہ ناغے وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ اگائو کی شرح کے مطابق بیج کی مقدار 4 تا 6 کلوگرام فی ایکڑ تجویز کی گئی ہے۔

یہ سفارشات کاشتکاروں کو اعلی معیار، صحت مند اور بیماریوں سے پاک فصل حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار