محکمہ زراعت پنجاب نے موسم گرما کی سبزیات جیسے کریلا، گھیا، بھنڈی، ٹماٹر، مرچ، شملہ مرچ، کھیرا اور دیگر کی کاشت کے لیے سفارشات جاری کی ہیں۔ کاشت کا بہترین وقت فروری تا مارچ ہے، جبکہ درجہ حرارت 20 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ سبزیات کی نشوونما کے لیے موزوں ہے۔
محکمہ زراعت نے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زمین، 80 فیصد یا زیادہ اگائو کی شرح والے بیج اور کیڑے مکوڑوں و بیماریوں سے محفوظ اقسام استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پنیری کے ذریعے ٹماٹر اور مرچ کی کاشت، اور سبزیوں کی پٹریوں پر ترتیب کے مطابق بیج لگانا بھی سفارش کی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار