پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اضافہ وفاقی حکومت کے طرز پر کیا جائے گا اور اس کا باضابطہ اعلان آئندہ پنجاب بجٹ کے موقع پر کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ نئے مالی سال کے آغاز سے نافذ ہوگا، جس سے صوبے کے لاکھوں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ پنشنرز مستفید ہوں گے۔

پنجاب حکومت کل اپنا سالانہ بجٹ پیش کرے گی، جس میں ترقیاتی منصوبوں، فلاحی پروگراموں اور مختلف شعبوں کے لیے مالی پالیسیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار