کاشتکاروں کو لیزرلینڈ لیولرز کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے درخواستیں طلب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے زراعت میں پانی کے مؤثر استعمال کے پروگرام کے تحت ایک ہزار لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی پر فراہم کرنے کے لیے کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع (ماسوائے راولپنڈی ڈویژن) کے کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت منتخب کاشتکاروں کو فی لیزر لینڈ لیولر 6 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
محکمہ زراعت کے مطابق خواہشمند کاشتکار اور سروس پرووائیڈرز 26 جنوری 2026 تک اپنی مکمل درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) یا ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ لیزر لینڈ لیولنگ سے پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی، فصلوں کی بہتر پیداوار اور جدید زرعی نظام کے فروغ میں مدد ملے گی، جبکہ یہ پروگرام کسانوں کی لاگت کم کرنے اور زرعی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
_2026_01_20_17_04_22_61631034.jpg)


Leave A Comment