پنجاب میں موسم خریف کی سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
فیصل آباد، ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ بدلتے موسمی حالات اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پنجاب میں موسم خریف کی سبزیوں جیسے کہ کھیرا، ٹماٹر، مرچ، شملہ مرچ، گھیا، کدو، حلوہ کدو، گھیا، توری، کریلہ، خربوزہ، تربوز اور ٹینڈی کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
چوہدری خالد محمود نے کہا کہ سبزیوں میں غذائی اجزا کی بھرپور مقدار موجود ہے، جو انسانی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں کی کاشت دیگر فصلوں کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ہے اور کم رقبے سے زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ جدید کاشتکاری ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نہ صرف غذائی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں بلکہ سبزیوں کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔
_2026_03_28_17_17_21_68671856.jpg)


Leave A Comment