محکمہ زراعت کی بہاریہ مکئی کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب میں مکئی تقریباً 20 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کی جاتی ہے، اور سال میں مکئی کی دو فصلیں حاصل کی جاتی ہیں: پہلی بہاریہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی۔ بہاریہ مکئی کی کاشت کا موسم 21 جنوری تا 28 فروری تک ہے۔
محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مکئی کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام جیسے YH 1898، FH 1046، FH 988، YH 5427، YH 5482، YH 5561، YH 5568، اور YH 5560 استعمال کریں، جبکہ عام اقسام میں گوہر 19، ساہیوال گولڈ، سمٹ پاک، پاپ 1، سویٹ 1، اور ملکہ 2016 شامل ہیں۔
بارانی علاقوں میں جہاں آبپاشی کا خاطر خواہ انتظام نہیں ہوتا، وہاں مکئی کی عام کاشت زیادہ موزوں اور کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کے لیے بیج کی شرح 8 تا 10 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کی روئیدگی 90 فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔
محکمہ زراعت کی یہ ہدایات کسانوں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے اور مکئی کی فصل کے دوران ممکنہ نقصان سے بچانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
_2026_01_27_17_58_05_35401758.jpg)


Leave A Comment