لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب نے آلو کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرکے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

رواں سیزن میں پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آلو کی برآمدات کے لیے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر قازقستان کے ساتھ آلو کی برآمدات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت آلو کی برآمدات کو موثر بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور آلو کے نرخ میں استحکام اور پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار