محرم سکیورٹی کیلئے جدید قدم، پنجاب سیف سٹیز کا کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پہلی بار کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔
اس جدید نظام کے تحت صوبے بھر کی 4,500 سے زائد امام بارگاہوں کو ڈیجیٹل حفاظتی نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
حکام کے مطابق ہر امام بارگاہ پر کیو آر پینک بٹن نصب کیا جا رہا ہے۔ کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی موبائل فون پر تین آپشنز یعنی ایمرجنسی کال، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال دستیاب ہوں گے، جن کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکے گا۔
کنٹرول روم میں موجود عملہ فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو متحرک کرے گا اور بروقت پولیس رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ پولیسنگ کے ذریعے عوام کو محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
_2026_06_17_09_24_34_91183691.jpg)


Leave A Comment