پنجاب میں موسم کا نیا رخ، آئندہ تین ماہ شدید گرمی اور غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی
لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے آئندہ تین ماہ کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر مختلف محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق مئی، جون اور جولائی میں پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت متوقع ہے۔ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ مشرقی پنجاب میں بارشیں نسبتاً کم رہ سکتی ہیں۔ وسطی پنجاب میں بارشیں معمول کے مطابق ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی اور 7 سے 11 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں جیسے لوکل گورنمنٹ، صحت، ماحولیات، تعلیم، پولیس، ریسکیو اور دیگر محکموں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر تمام ادارے الرٹ رہیں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
_2026_05_07_15_28_46_97016530.jpg)


Leave A Comment