مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 720 گھر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکسلا میں بھی 500 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ آئندہ تین سالوں میں 5 ہزار سے زائد گھر محنت کشوں کو دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مزدوروں کو 3 مرلہ مفت پلاٹس بھی دیے جائیں گے اور “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت آسان اقساط پر قرض بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ قرض کی واپسی تقریباً 9 سے 10 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط کے ذریعے ممکن ہوگی۔ ان کے مطابق ایک سال اور چار ماہ کے دوران ایک لاکھ گھروں کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو باعزت رہائش فراہم کرنا اور مہنگائی کے دور میں عوام کو سہولت دینا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار