کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر کے مختلف پکنک پوائنٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کے مطابق یہ فیصلہ امن وامان کی موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

پابندی کے تحت ہنہ اُڑک، ہنہ جھیل، سرہ خلہ، کرخسہ، چلتن نیشنل پارک اور شعبان سمیت متعدد تفریحی مقامات پر عوام اور سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ پولیس افسران اور عملے کو ہدایت دی ہے کہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور تفریح کی غرض سے آنے والے افراد کو واپس بھیجا جائے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار