استنبول: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آر فور اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی حکومت اور مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

استنبول میں ہونے والے اجلاس میں چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور اہم پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشترکہ اعلامیے میں حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی تمام کارروائیاں، دھمکیاں اور حملے فوری طور پر بند کرے۔

اعلامیے میں امریکا اور ایران کے درمیان فوجی تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کے تناظر میں مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے شہریوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور جہازوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جبکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی حمایت کا اظہار کیا۔

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی اور اسرائیل سے پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار