رحیم یار خان کے علاقے مراد پور سانگی میں خسرہ کی مبینہ وبا پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں چند روز کے دوران 8 بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بچوں کی اموات کی اطلاعات پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال سرکاری سطح پر خسرہ کے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق یہ اطلاعات زیادہ تر سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہیں، تاہم صورتحال کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے طبی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔

حکام نے گھر گھر سروے شروع کر دیا ہے اور بیماری کی اصل وجہ جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار