لاہور: معرکۂ حق میں کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا جبکہ مختلف شہروں میں تقریبات، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ عوام نے افواجِ پاکستان اور شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پشاور میں قلعہ بالا حصار کے سامنے معرکۂ حق کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کیا گیا۔

پیر محل میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملکی دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ساہیوال میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کی خدمات اور معرکۂ حق میں کامیابی کو سراہا گیا جبکہ قومی یکجہتی، امن اور دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چنیوٹ میں بھی معرکۂ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جہاں شہریوں نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار