"صفر المظفر کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان، رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع"
ماہ صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی زونل کمیٹیاں بھی اپنے اپنے شہروں میں اجلاس کریں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، کیونکہ فلکیاتی حالات موافق ہیں۔ اندازہ ہے کہ پاکستان میں یکم صفر 16 جولائی کو ہوگی۔
ماہرین کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند دیکھنا آسان ہوگا۔ کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک افق پر موجود رہے گا، جس سے رویت کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔
_2026_07_15_10_33_42_74469700.jpg)


Leave A Comment