سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، افغانی خارجی کمانڈر بصیر مارا گیا
سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سارا نان کے علاقے ارجم کلی میں کی گئی جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ ہلاک ہونے والا کمانڈر بصیر ایک اہم شدت پسند رہنما تھا اور وہ کئی دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا تھا۔
مزید معلومات کے مطابق بصیر، افغانی کمانڈر نور اللہ کا بیٹا تھا اور وہ شعبان کے علاقے میں سرگرم تھا۔ وہ دراندازی کی کوشش کرنے والے گروہوں کی قیادت بھی کر رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اس کی نگرانی میں خودکش حملہ آوروں کے ایک گروہ کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا تھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز کی ایک بڑی کامیابی ہے اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
_2026_05_21_05_54_51_70399622.jpg)


Leave A Comment