شہید بینظیرآباد میں گندم خریداری مہم کا آغاز، 6 لاکھ 55 ہزار بیگ ہدف مقرر
حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت گندم خریداری مہم 2026 کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خریداری کے عمل، مراکز کے قیام، شفافیت اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات کے تحت رجسٹرڈ آبادگاروں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ گندم کی خریداری یکم اپریل سے شروع کی جا رہی ہے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے چاروں تحصیلوں میں خریداری مراکز قائم کیے جائیں گے، وزن اور ذخیرہ کے نظام کو فعال بنایا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ گندم کی قیمت فی 100 کلو 8750 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس سال 6 لاکھ 55 ہزار 500 بیگز کی خریداری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق ویٹ سبسڈی پروگرام میں 22 ہزار 732 آبادگار رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 20 ہزار آبادگاروں کو ہاری کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
_2026_04_01_16_35_03_40632858.jpg)


Leave A Comment