وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور عوامِ قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ قطری وزیراعظم نے بھی جوابی طور پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خلیجی بحران کے دوران امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فریقین کے درمیان امن معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہو جائے گا۔

قطری وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ قطر پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔

گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار