اسلام آباد: وزیراعظم Shehbaz Sharif نے عالمی یومِ تپ دق کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر تپ دق جیسے قابل علاج مرض کے مکمل خاتمے کے عزم پر کاربند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹی بی آج بھی متعدی امراض میں سرِ فہرست ہے اور کمزور طبقات کو زیادہ متاثر کرتا ہے، جس سے غربت، غذائی قلت اور عدم مساوات میں اضافہ ہوتا ہے۔ حکومت نے تپ دق کے خاتمے کو صحتِ عامہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بروقت تشخیص، معیاری علاج، روک تھام اور مریضوں کی نگہداشت کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات اور لیبارٹری نیٹ ورک کو وسعت دی جا رہی ہے، نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور بنیادی صحت مراکز میں ٹی بی کی خدمات کو مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں مسلسل علاج ممکن ہو۔

شہباز شریف نے عوامی شمولیت، معاشرتی اسٹیگما کے خاتمے، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ ٹی بی کے مریضوں کی مکمل معاونت یقینی بنائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار