سندھ اور بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ آج پیش کیے جائیں گے، جن میں ترقیاتی منصوبوں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور بنیادی سہولیات کے لیے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

سندھ کا بجٹ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ سندھ کے لیے 720 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں ہزاروں سکیمیں شامل ہیں، جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں تعلیم، صحت، بلدیات اور دیگر شعبوں کے منصوبے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہو سکتا ہے، جبکہ وفاقی محاصل پر انحصار زیادہ رہے گا۔ مختلف محکموں کے لیے اربوں روپے مختص کیے جانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کا بجٹ وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی پیش کریں گے، جس کا حجم 1100 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کی آمدن کا بڑا حصہ وفاقی محاصل سے حاصل ہوگا۔

بلوچستان کے بجٹ میں تعلیم، صحت، امن و امان، پانی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح دی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبہ اس بار بھی سرپلس بجٹ پیش کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

دونوں صوبوں کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے فیصلے بھی متوقع ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار