پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس رسدگار نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سفینہ پائی خیل نامی ماہی گیر کشتی پر سوار 16 ماہی گیروں کو بچا لیا۔
    ماہی گیروں کی کشتی کے ایندھن ٹینکوں میں آتشزدگی کے باعث کشتی شدید آگ کی لپیٹ میں تھی۔ شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی گشت کے دوران پی این ایس رسدگارنے کراچی کے ساحل سے دور ماہی گیرکشتی میں آگ کا مشاہدہ کیا اور پاکستان بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مصیبت زدہ کشتی میں موجود عملے کے تمام ارکان کو بچایا۔پاک بحریہ کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے کشتی میں لگی آگ پر قابوپا لیا۔ عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت نکا ل کر ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔
    پاک بحریہ سمندر میں عسکری اور غیرعسکری آپریشنز کرنے کے لیے ہمہ وقت تیاررہتی ہے۔ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ سمندر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار