ناصر احمد اندیشہ نے یورپ میں افغان قونصل خانوں پر طالبان کے کنٹرول کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یورپی ممالک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں تعینات افغان سفیر کے مطابق طالبان یورپ میں قونصل خانوں پر قبضہ کر کے سفارتی نظام کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ منسوخی اور قونصلر خدمات بند کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے بعض یورپی حکومتوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر طالبان کو قونصلر ڈیٹا بیس تک رسائی مل گئی تو وہ افغان شہریوں کی حساس معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جسے بعد میں دباؤ ڈالنے یا بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی یہ کوشش صرف سفارتی تبدیلی نہیں بلکہ یورپ کی داخلی سکیورٹی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ان کے مطابق اگر اس صورتحال کو بروقت نہ روکا گیا تو یورپ مستقبل میں انتہا پسند عناصر کیلئے محفوظ جگہ بن سکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار