کے علاقوں میں لشمینیا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اب تک 255 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں اس بیماری کے بڑھتے کیسز نے مقامی آبادی کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے مارچ 2026 کے دوران کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا، جس میں جنوری میں 66، فروری میں 94 اور مارچ میں 95 کیسز سامنے آئے۔ متاثرہ علاقوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات بھی دستیاب ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق لشمینیا ایک جلدی بیماری ہے جو ریت کی مکھی کے کاٹنے سے پھیلتی ہے اور جلد پر زخم بننے کا سبب بنتی ہے۔ اس کی ایک خطرناک قسم، جسے کالا آزار کہا جاتا ہے، بروقت علاج نہ ہونے پر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں خاص طور پر بچوں کے کیسز بڑھنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مچھر دانی کا استعمال کریں، مکمل لباس پہنیں اور کسی بھی جلدی زخم کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار