واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر فیصلہ نئے سال تک مؤخر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے اور نئے سال کے آغاز کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

چین سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ دونوں رہنما جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو بھی پیغامات دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کسی بھی وقت اپنا فیصلہ تبدیل کر سکتے ہیں، جبکہ اگر وہ ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے بھی ہوں تو ممکن ہے کہ اس کا پیشگی اظہار نہ کریں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آج وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کریں گے، جس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سہ فریقی مذاکرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

امریکی صدر کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن فی الحال ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے بجائے موجودہ صورتحال اور سفارتی امکانات کا جائزہ لینے کو ترجیح دے رہا ہے۔ تاہم حملوں کا امکان مکمل طور پر مسترد نہیں کیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار