امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے اور اب اس کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی رہ گئے ہیں۔

ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو بالآخر معاہدہ کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ ان کے مطابق ایران کو ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جن کا اس نے پہلے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے طاقت اور مزاحمت کے باعث اب تک مکمل ڈیل پر اتفاق نہیں کیا، لیکن صورتحال مسلسل اس سمت بڑھ رہی ہے جہاں مذاکرات ناگزیر ہوں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق ان کی انتظامیہ اس معاملے پر پیش رفت کر رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے اور بحران کے حل کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ممکن ہے، حتیٰ کہ قیمتیں پہلے سے بھی کم ہو سکتی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار