ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت دھمکی، مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کا دعویٰ
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے کی صورت میں جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ میں ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نہ صرف نیتن یاہو بلکہ ان کے خاندان پر بھی دباؤ ڈالنے کی بات کی۔ دعوے کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے اور امریکا میں موجود خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نے مبینہ طور پر اس معاملے میں کردار ادا کیا اور شوہر کو دباؤ میں آکر امریکی صدر سے رابطہ کرنے پر مجبور کیا۔
اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “ناشکرا” اور “پاگل” قرار دیا تھا۔
دوسری جانب ایک امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ سے گریز کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے اور صرف اسی صورت میں کارروائی کرے گی جب امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے۔
_2026_06_04_09_31_42_56046023.jpg)


Leave A Comment