یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کو صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قرض کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو چکی تھی جس کے بعد فروری تک عارضی توسیع دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے دوبارہ ایک سال کے لیے قرض رول اوور کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی گئی ہے، جس پر وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جولائی میں میچور ہونے جا رہی ہے، جس کے رول اوور کی توقع کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران بھی ان قرضوں کے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس کے رول اوور کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔
_2026_02_03_15_57_07_32399660.jpg)


Leave A Comment