زمین کی گہرائیوں میں حیران کن دنیا دریافت، زیرِ زمین زندگی کا نیا راز بے نقاب
سائنس دانوں نے زمین کی سطح سے سیکڑوں فٹ نیچے ایک حیران کن اور پیچیدہ ماحولیاتی نظام دریافت کیا ہے، جہاں فنگس اور دیگر ننھے جاندار مل کر ایک مکمل زندگی کا سلسلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیرِ زمین گہرائیوں میں فنگس کی تعداد پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے تقریباً 1640 فٹ نیچے سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونوں کا جائزہ لیا، جس میں جدید جینیاتی تکنیکوں اور مائیکروسکوپی کی مدد لی گئی۔
سائنس دانوں نے فنگس کی 689 اقسام کی نشاندہی کی، جن میں 13 ایسی نئی اقسام بھی شامل ہیں جو اس سے قبل کبھی سامنے نہیں آئی تھیں۔ تحقیق کے مطابق ایک قطرے میں تقریباً 250 فنگل خلیے موجود تھے، جبکہ بڑے پیمانے پر ان کی تعداد کھربوں تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کو اس ماحول میں دیگر پیچیدہ جاندار بھی ملے، جن میں ٹارڈی گریڈز اور ننھے کیڑے شامل ہیں، جو مل کر ایک زیرِ زمین خوراکی نظام تشکیل دیتے ہیں۔ اس نظام میں کچھ جاندار ایک دوسرے کو خوراک بناتے ہیں جبکہ کچھ طفیلی زندگی گزارتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت زمین کے اندر موجود زندگی کے بارے میں ہمارے علم میں ایک اہم اضافہ ہے اور مستقبل میں ماحولیات اور حیاتیات کے شعبوں میں نئی تحقیق کے دروازے کھول سکتی ہے۔
_2026_07_31_09_49_31_82012033.jpg)
_2026_07_31_09_55_41_70408139.jpg)
_2026_07_31_09_53_48_96952178.jpg)
Leave A Comment