سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی جانب سے تیار کردہ سالانہ رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے مطابق یہ رپورٹ علاقائی بحرانوں اور اہم عالمی امور پر سلامتی کونسل کی کارروائیوں کو نمایاں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ رپورٹ شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
رپورٹ میں دنیا بھر کے تنازعات، امن و سلامتی کی صورتحال اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اس رپورٹ کا مقصد عالمی سطح پر امن کے قیام اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔
_2026_05_23_09_30_39_52099727.jpg)


Leave A Comment