واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے پاکستان کے حق میں ایک قرارداد پیش کردی جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیامِ امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد میں پاکستان کو ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے حساس صورتحال میں اہم سفارتی کردار ادا کیا۔ قرارداد کے متن کے مطابق اس تنازع کے باعث جانی نقصان، عوام کی بے دخلی اور عالمی سطح پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا، ایسے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

امریکی رکن کانگریس الگرین نے کہا کہ جنگ اور انسانی تکالیف کے ماحول میں ان عناصر کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن اور مذاکرات کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سفارت کاری مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں کو سراہ کر مذاکرات کو ترجیح دینے اور متاثرہ بے گناہ جانوں کے تحفظ کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار