سائبر ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو ایک خطرناک فائل ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ کے حوالے سے خبردار کیا ہے جو اس وقت مختلف ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فائل بظاہر ایک عام پیغام یا دستاویز دکھائی دیتی ہے، تاہم دراصل یہ ایک سوشل انجینئرنگ حملہ ہے جس کے ذریعے ہیکرز صارفین کے موبائل فونز اور ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فائل میں خفیہ کوڈز شامل ہو سکتے ہیں جو فائل کھولتے ہی ڈیوائس کی سیکیورٹی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بعض صورتوں میں اے پی کے فائلز کے ذریعے فون کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے ذریعے نہ صرف ذاتی ڈیٹا بلکہ بینکنگ معلومات، او ٹی پیز، پاس ورڈز اور کیمرہ و مائیکروفون تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے مالی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نامعلوم نمبروں سے آنے والی کسی بھی پی ڈی ایف یا اے پی کے فائل کو نہ کھولیں اور فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔ ساتھ ہی موبائل سیٹنگز میں ’’انسٹال فرام ان نون سورسز‘‘ آپشن بند رکھنے اور سیکیورٹی ایپس کے ذریعے ڈیوائس کو وقتاً فوقتاً اسکین کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار