واٹس ایپ کالز میں نیا فیچر، پس منظر کی آواز کم کر کے صارف کی آواز واضح کرے گا
میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نئے نائس کینسلیشن فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس سے وائس اور ویڈیو کالز کے دوران پس منظر کی غیر ضروری آوازیں کم ہوں گی اور صارف کی آواز زیادہ واضح سنائی دے گی۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہوگا جو شور والی جگہوں سے کال کرتے ہیں، جیسے سڑک، دفتر یا دیگر عوامی مقامات۔ جدید ٹیکنالوجی صارف کی آواز کو نمایاں کرتے ہوئے دیگر آوازوں کو فلٹر کرے گی، جس سے کال کے دوران رابطے میں خلل کم سے کم ہوگا۔
فیچر ڈیوائس پر ہی کام کرے گا، یعنی آواز کی پراسیسنگ کال بھیجنے سے پہلے مکمل ہو جائے گی، جس سے واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سکیورٹی متاثر نہیں ہوگی۔
فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم آئندہ اپڈیٹس میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کی توقع ہے۔
_2026_04_08_16_49_23_92647238.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment